ڈکیتی و چوری کی وارداتیں شہری نقدی و سامان سے محروم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چھیننے کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔۔۔
تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع احسان پور میں محمد مزمل سے مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور 20 ہزار روپے چھین لیے ۔ جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل غربی میں ملزمان نے محنت کش محمد عرفان کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور اس کا موبائل فون مالیتی 30 ہزار روپے چھین لیا۔پولیس نے متاثرہ افراد کی شکایات پر مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔