ڈیپ کلین پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

ڈیپ کلین پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

تحصیل ہسپتال سرور شہید کی حدود میں پودا لگا کر ماحول دوست اقدامات کی ترغیب

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)سی ایم پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات لیہ فضل الرحمان شاہ کی ہدایت پر ڈیپ کلین پروگرام کے تحت چوک سرور شہید میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی حدود میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد فاروقی، ڈاکٹر شاہد بشیر، فارسٹ پروٹیکشن آفیسر چوک سرور شہید اظہر قریشی، اور چیف آفیسر بلدیہ چوک سرور شہید نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں محمد امین انسپکٹر فارسٹ، حامد محمود فارسٹ رینجر، غلام قاسم فارسٹ رینجر، حافظ نعیم الدین انسپکٹر فارسٹ، غلام یاسین فارسٹ رینجر، خالد محمود فارسٹ رینجر اور سعید اللہ فارسٹ رینجر بھی موجود تھے ۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد فرید فاروقی، ڈاکٹر شاہد بشیر اور فارسٹ پروٹیکشن آفیسر اظہر قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہر انسان کو چاہیے کہ اپنے حصے کا پودا لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں