ملتان کے پرائمری،ایلیمنٹری اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ،ڈیٹا طلب
ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس 22اپریل کو طلب، بی ایس 14کے پرائمری اساتذہ کو گریڈ 15کے ایلیمنٹری ٹیچرز کے عہدوں پر ترقی دینے کے کیسز زیر غور آئینگے
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان کے پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کو ترقی دینے کافیصلہ ، ڈی پی سی کا اجلاس اور ڈیٹا طلب کرلیا گیاتفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن میل) ملتان کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس 22 اپریل کو منعقد ہوگا، جس میں اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس میں بی ایس 14کے پرائمری سکول ٹیچرز کو بی ایس15کے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدوں پر ترقی دینے کے کیسز زیر غور آئیں گے ۔ اس کے علاوہ جنرل کیڈر اور ایم سی کیڈر دونوں کے اساتذہ کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ موو اوور کیسز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان مختلف تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسر بطور ممبران شرکت کریں گے ۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق یہ اجلاس اساتذہ کی ترقیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے فیصلوں سے ضلع بھر کے اساتذہ مستفید ہوں گے ۔