پاکستان کا سفارتی کردار عالمی سطح پر تسلیم، احمد یار ہنجرا

پاکستان کا سفارتی کردار عالمی سطح پر تسلیم، احمد یار ہنجرا

امریکہ ایران کشیدگی میں جنگ بندی اور مذاکرات بڑی کامیابی قرار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کے آغاز میں پاکستان کا کردار سفارتی تاریخ کی اہم پیشرفت ہے جس پر دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ذمہ دار اور مؤثر ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کوششیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاعی اور سفارتی دونوں میدانوں میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے اور قوم کو چاہیے کہ وہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے متحد رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں