ایران امریکہ جنگ بندی کا خیر مقدم، امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم: شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کی طرف مثبت پیش رفت قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی سے خطے میں دیرپا استحکام آئے گا اور دنیا تباہی سے محفوظ رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس عمل میں بطور ثالث اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوں گے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوگا۔