ملتان آرٹس کونسل میں ادبی بیٹھک کا اہتمام ،شعراء ، دانشوروں کی شرکت
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس ملتان ڈویژن اور لاج ایونٹس کے اشتراک سے ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ ادبی بیٹھک یادگار تقریب ثابت ہوئی،
جس میں شہر بھر سے شعرا، ادبا اور ادب سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نامور شاعر، ادیب اور دانشور سعید ساجد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ان کی ادبی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سعید ساجد نے کہا کہ ملتان ادب و ثقافت کا عظیم مرکز اور صدیوں پرانا شہر ہے ، یہاں آ کر اپنائیت کا احساس ہوا اور جو محبت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے ادبی حوالے ان کے لئے باعث فخر ہیں۔مہمان خصوصی محمد سلیم قیصر نے کہا کہ ایسے ادبی پروگرامز معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔