حکومت عوامی مشکلات حل کرنے میں ناکام رہی، روبینہ اختر

 حکومت عوامی مشکلات حل کرنے  میں ناکام رہی، روبینہ اختر

ملتان (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 سے امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت خود فریبی میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہے کہ اسے عوام کی مشکلات دکھائی نہیں دے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 27 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے باعث مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو چکا ہے ۔ ایک طرف ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔تو دوسری جانب شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ ان کے مطابق ایک حالیہ سروے کے مطابق مہنگائی کی شرح 13.4 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ، جس کا سب سے زیادہ بوجھ متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں