وہاڑی جم خانہ انتخابات کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وہاڑی جم خانہ انتخابات  کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سماجی رہنما محمد ارشاد بھٹی نے وہاڑی جم خانہ کے نو منتخب سیکرٹری چوہدری فیصل کمبوہ کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چوہدری فیصل کمبوہ ادارے کی بہتری اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اور جم خانہ کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے ۔محمد ارشاد بھٹی نے نو منتخب ممبران بورڈ آف گورنرز عدنان عقیل، چوہدری عبد الرحمن جٹ، چوہدری فضل الرحمان آرائیں اور محمد فرخ قریشی کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت مثبت کردار ادا کرے گی اور ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں