ویٹرنری ہسپتال آڑھتی کے حوالے ، گندم کی خرید شروع
انتظامیہ کی غفلت پر سوالات، اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گگومنڈی (نامہ نگار)ڈاکٹرنے ویٹرنری ہسپتال آڑھتی کوکرایہ پردیدیا۔مقامی آڑھتی نے چک نمبر377 ای بی کے ویٹرنری ہسپتال میں گندم کی خریدشروع کردی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ویٹرنری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اخلاق نے مبینہ طور پر ہسپتال کی عمارت آڑھتی کو کرایہ پر دے دی ہے جہاں اس نے گندم کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ، جانوروں کے علاج معالجے کے لیے ڈاکٹر کی دستیابی بھی غیر یقینی ہے ، ماضی میں ڈاکٹر کو جانوروں کے علاج کے لیے کم ہی دیکھا گیا۔ ڈاکٹر اخلاق کا کہنا ہے کہ آڑھتی کوگندم کاسیزن لگالینے دیں بعدمیں ہسپتال خالی کرالیں گے ۔ مکینوں نے ڈی س یروہاڑی اوراے سی بوریوالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔