سرکاری سیل توڑنے ،دھمکیاں دینے پر 6افراد کیخلاف مقدمات

سرکاری سیل توڑنے ،دھمکیاں  دینے پر 6افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے ،کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں 6 افراد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ کینٹ پولیس کو مقصود احمد نے ۔۔۔

بتایا کہ گارڈن ٹاؤن میں مقامی پٹرولیم کو سیل کیا گیا تھا پمپ مالک عبدالواحد قیوم ، محمد طاہر ، عقیل نے چار سے پانچ ملازمین کے ہمراہ سرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے کارسرکار میں مداخلت کی اور سیتل ماڑی پولیس کو محمد رفیع نے بتایا کہ ملزم بلال ، منور اور غلام مصطفی نے غیر قانونی بھانہ جات قائم کئے ہوئے تھے جن کو عملہ نے سیل کردیا تھا۔ ملزموں نے سرکاری سیلنگ کو توڑ کر عملہ سے بدتمیزی کی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں