شادی تقریب میں جھگڑا، دولہے کے بھائی پرتشدد،صلح پر معاملہ ختم

شادی تقریب میں جھگڑا، دولہے  کے بھائی پرتشدد،صلح پر معاملہ ختم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ محمود کوٹ کی حدود بستی بدھ میں شادی کی تقریب اس وقت کشیدہ صورتحال اختیار کر گئی جب بارات کے موقع پر دلہن کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی بنا پر دولہے کے بھائی اختر کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسے محبوس بنا کر اسلحہ کے زور پر بدترین تشدد کیا جس سے تقریب میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کے دوران ڈھول اور خوشی کی آوازوں کے ساتھ ہی اچانک افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی۔بعد ازاں متاثرہ خاندان کی جانب سے قانونی کارروائی کی تیاری کی گئی تاہم ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ حمزہ غفور کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور معاملہ رفع دفع کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعے پر مزید کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جبکہ علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں