ایپکا رہنما کا افواجِ پاکستان کو خراج تحسین
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ایپکا کے ضلعی صدر محمد طیب بھٹی نے معرکۂ حق میں کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عظیم کامیابی نے نہ صرف پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دنیا بھر میں اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔ معرکۂ حق میں دشمن کو جس انداز سے شکست دی گئی وہ قومی یکجہتی اور افواج کی جرات و بہادری کا واضح ثبوت ہے ۔محمد طیب بھٹی نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے قوم متحد ہے ۔