جے یو آئی کا اجلاس،تنظیمی امور، نئے ضلعی سالار کا انتخاب
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام ضلع وہاڑی مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس ضلعی امیر پیر قاری محمد صدیق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی و تحصیل عہدیداروں سمیت مجلس عاملہ کے اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اجلاس کے دوران تنظیمی امور، آئندہ صوبائی انتخابات اور ضلع وہاڑی سے 100 فیصد نمائندگی یقینی بنانے کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔ سابق ضلعی سالار کی ذاتی مصروفیات کے باعث نئے ضلعی سالار کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا جس پر باہمی مشاورت سے راؤمحمد کاشف کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔اجلاس میں تحصیل وہاڑی اور تحصیل بورے والا کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ماہانہ اجلاس کو باقاعدہ اور مستقل بنیادوں پر فعال رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔مزید فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام یونٹس اور تحصیلوں کی کارکردگی رپورٹس بھی ہر اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔اختتام پر شاعر جمعیت علمائے اسلام پیر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دینی اصولوں کے مطابق عوامی خدمت اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے ۔