عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ،وسیم اختر

 عوامی شکایات کا فوری ازالہ  یقینی بنایا جائے ،وسیم اختر

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر نے کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صارفین کی زیر التواء شکایات، ان کے حل کی پیش رفت اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔

انچارج سی ایف سی ملک کامران نے انہیں شکایات کے اندراج، مانیٹرنگ اور بروقت ازالے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر نے افسر و عملے کو ہدایت کی کہ تمام شکایات نیپرا کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت حل کی جائیں، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے خاص طور پر خراب ٹرانسفارمرز سے متعلق زیر التواء شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری نمٹانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ فیلڈ سٹاف بلا تاخیر عملی اقدامات کرے ۔محمد وسیم اختر نے کہا کہ صارفین کے مسائل کے فوری حل کے لئے فیلڈ ٹیموں اور سی ایف سی کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے اور شکایات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ ادارے پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں