تاجر قیادت کی انتخابی مہم عروج پر،16مئی کو پولنگ

تاجر قیادت کی انتخابی مہم عروج پر،16مئی کو پولنگ

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان شہر کی تاجر قیادت کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 16 مئی کو منعقد ہوگی، جس کے پیش نظر شہر بھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ دونوں گروپس نے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

امیدوار بازاروں اور مارکیٹوں کے دورے کر رہے ہیں، جبکہ اہم تجارتی مراکز اور چوکوں پر پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جا چکے ہیں۔ کارنر میٹنگز، استقبالیہ تقریبات اور ڈنرز کا سلسلہ بھی جاری ہے ، جن میں تاجر برادری بھرپور شرکت کر رہی ہے ۔الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق کسی بھی امیدوار کو سیاسی یا مذہبی جماعت کا نام یا نشان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مخالف امیدوار کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور کردار کشی بھی ممنوع قرار دی گئی ہے ۔ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام امیدوار و حامیوں کو امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔الیکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے اور اس فیصلے کے خلاف اپیل قابل قبول نہیں ہوگی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں