کوٹ ادو: معرکۂ حق ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

کوٹ ادو: معرکۂ حق ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ،مقررین

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کلمہ چوک کوٹ ادو میں ’’معرکۂ حق‘‘ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی شاندار ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود اور ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب نادر عباس نے کی۔ریلی میں سماجی و سیاسی شخصیات، نوجوانوں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حق، سچ، امن اور قومی یکجہتی کے پیغامات درج تھے جبکہ فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

مقررین نے کہا کہ باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور قوم کو متحد ہو کر حق و سچ کا ساتھ دینا چاہیے ۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر حال میں حق و سچ کا ساتھ دیتے رہیں گے اور معاشرے میں امن، بھائی چارے اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں