نہر سے ملنے والی سر کٹی نامعلوم خاتون کی لاش امانتاًسپرد خاک

نہر سے ملنے والی سر کٹی نامعلوم خاتون کی لاش امانتاًسپرد خاک

نہر سے ملنے والی سر کٹی نامعلوم خاتون کی لاش امانتاًسپرد خاک پولیس اندھے قتل کی تفتیش میں مصروف،تاحال محرکات کا کوئی سراغ نہ مل سکا

جہانیاں (نمائندہ دنیا)نہر 5 آر ٹن آر لوئر باری دوآب سے چک نمبر 136 دس آر کے قریب ملنے والی سر کٹی نامعلوم خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد امانتاً سپرد خاک کر دی گئی، تاہم تاحال لاش کی شناخت اور واقعہ کے محرکات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم خاتون کی لاش ملنے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی مکمل کی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد لاش کو چک نمبر 136 دس آر کے مرکزی قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا گیا۔پولیس نے سب انسپکٹر نذر خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو اندھا قتل قرار دیا جا رہا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ملک سرفراز بھمبر نے بتایا کہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے تمام جدید اور روایتی طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ پولیس ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اس اندھے قتل کا سراغ لگایا جا سکے ۔علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں