بی زیڈ یو، پروفیسر کی آڈیٹر جنرل پنجاب کو درخواست ارسال

بی زیڈ یو، پروفیسر کی آڈیٹر جنرل  پنجاب کو درخواست ارسال

ملتان (خصوصی رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ لاء میں اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامی کے امیدوار محمد وقاص نے میعاد ختم شدہ اشتہارات پر مبینہ غیر قانونی سلیکشن بورڈز کے انعقاد کے خلاف آڈیٹر جنرل پنجاب کو درخواست ارسال کر دی ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جامعہ زکریا نے 19 اپریل اور 12 جولائی 2025 کو دو سلیکشن بورڈز منعقد کئے ، جو ایسے اشتہارات کی بنیاد پر تھے جو سات سال سے زائد پرانے تھے ۔ ان بورڈز کے تحت درجنوں اساتذہ کی تعیناتیاں بھی کی گئیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں