میٹر انسپکٹر پر رشوت، ہراسانی، مقدمہ درج کرانے کا الزام

میٹر انسپکٹر پر رشوت، ہراسانی، مقدمہ درج کرانے کا الزام

میٹر انسپکٹر پر رشوت، ہراسانی، مقدمہ درج کرانے کا الزامایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا ڈیٹکشن بل بھی جاری کیا،میپکو چیف سے نوٹس کا مطالبہ

وسندے والی(نامہ نگار)سب ڈویژن خان گڑھ کے مبینہ کرپٹ میٹر انسپکٹر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ رشوت نہ دینے پر ٹیکس گزار شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا ڈیٹکشن بل بھی جاری کر دیا۔ شہریوں نے میپکو چیف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خان گڑھ سب ڈویژن میں تعینات میٹر انسپکٹر صفدر پر الزام ہے کہ وہ صارفین کو ہراساں کر رہا ہے ۔ متاثرہ شہری طاہر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان سے کہا گیا کہ ان کا بجلی بل کم کیوں آتا ہے حالانکہ لوڈ زیادہ ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب ہے مگر اس کے باوجود موقف تسلیم نہیں کیا گیا اور مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔انکار پر مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا ڈیٹکشن بل جاری کیا گیا اور میٹر اتار لیا گیا۔ بعد ازاں قسط جمع کروانے پر میٹر دوبارہ لگا دیا گیا، تاہم درخواست دینے پر دوبارہ اتار لیا گیا۔شہری کے مطابق دھمکی دی گئی کہ اسٹامپ پیپر پر معافی نامہ لکھا جائے ورنہ بجلی چوری کا مقدمہ درج ہوگا، اور انکار پر مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک سب ڈویژن میں ایک میٹر انسپکٹر کی تعیناتی کا قانون ہے مگر یہاں اضافی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں