سپوکن انگلش کورس کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ
سپوکن انگلش کورس کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہزکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹر تعینات نہ ہونے سے طلبہ پریشانی کا شکار
ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے انگریزی زبان مرکز میں سپوکن انگلش کورس کیلئے ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہونے سے طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ یہ کورس ہر سال سینکڑوں طلبہ کی انگریزی بول چال کی مہارت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، تاہم اس بار ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کے باعث داخلہ عمل رکنے کا امکان ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اس عہدے کیلئے اہل امیدوار کا تقرر نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرری میں تاخیر کی بڑی وجہ انتظامی اور مالی معاملات ہیں، جس سے کورس کے بروقت آغاز میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔طلبہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر ڈائریکٹر تعینات نہ کیا گیا تو نہ صرف موجودہ سمسٹر کے داخلے متاثر ہوں گے بلکہ یونیورسٹی کے شہرت یافتہ سپوکن انگلش پروگرام کی ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر جلد از جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ طلبہ نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ فوری حل کیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔