ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعلیمی و تحقیقی ترقی کے اہداف مقرر

ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعلیمی و تحقیقی ترقی کے اہداف مقرر

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے ایک اہم سٹریٹجک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شاہدہ بتول نے کی۔۔۔

۔اجلاس میں یونیورسٹی کے غیر تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اس دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر سارہ مصدق نے یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے فیکلٹی، طلبہ داخلوں، تحقیقی منصوبوں، سکالرشپس اور دیگر امور سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں