ابوظہبی سے آنے والا مسافر ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر کے۔۔۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔نجی ایئرلائن کی پرواز ابوظہبی سے ملتان پہنچی تو کلیئرنس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے ایک مسافر کو مشکوک قرار دے کر حراست میں لے لیا۔گرفتار شخص کی شناخت وزیرزادہ کے نام سے ہوئی جو پشاور کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دبئی میں منشیات کے الزام میں جیل سے رہا ہو کر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔بعدازاں ایف آئی اے نے مذکورہ شخص کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ۔