تین افراد کا 75 سالہ بزرگ پر مبینہ تشدد

تین افراد کا 75 سالہ  بزرگ پر مبینہ تشدد

مونڈکا (نامہ نگار)شاہ جمال میں پندرہ پر کال کرنے پر 75 سالہ بزرگ پر مبینہ تشدد۔باجوہ فیکٹری کے رہائشی 75 سالہ بزرگ غلام رسول کو مبینہ طور پر دو افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ بزرگ غلام رسول کے۔۔

 مطابق وہ شاہ جمال مچھلی والی پل کے قریب بھیک مانگ رہا تھا کہ اسی دوران دو افراد نے اچانک اسے پکڑ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زمین پر گرا دیا،وہ مدد کیلئے چیختا رہا مگر اردگرد موجود لوگ خاموش تماشائی بنے رہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بزرگ بے بسی کی تصویر بنا سڑک کنارے پڑا رہا جبکہ موقع پر موجود افراد واقعہ دیکھتے رہے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر ظالموں کو روکنے کی کوشش نہ کی۔متاثرہ بزرگ نے کسی راہگیر کے موبائل فون سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے مدد طلب کی، تاہم غلام رسول کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کرنا ہی میرے لیے مہنگا پڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں