پی پی اے وفدکی وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی سے ملاقات

پی پی اے وفدکی وائس  چانسلر ویمن یونیورسٹی سے ملاقات

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن (پی پی اے ) ملتان چیپٹر کے وفد نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔۔۔

وفد کی قیادت پی پی اے پنجاب کی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان اور پی پی اے ملتان چیپٹر کی سربراہ ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ نے کی۔ وفد نے پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول کی علمی خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور شعبہ نفسیات میں ان کی نمایاں کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے جنوبی پنجاب، خصوصاً پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو معیاری تعلیم، تحقیقی مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے بااختیار بنانے کے اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ملتان ریجن کی مختلف جامعات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نفسیات، اساتذہ اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں