واسا کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا ٹاسک

واسا کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا ٹاسک

ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 205ارب کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں مثالی صفائی، نکاسی آب اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور مؤثر پلان تشکیل دے کر اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران صوبہ بھر میں واسا کے 21 ہزار 500 افسر و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 205 ارب روپے کی لاگت سے میگا ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں