نارووال ، 6منشیات فروش گرفتار،شراب اور چرس برآمد
چک امرو (نامہ نگار )نارووال پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں شراب اور چرس برآمد کرلی۔۔۔
تھانہ سٹی نارووال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ہاشم علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3گیلن، 150لٹر شراب برآمد کی۔تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش شفیق کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1کلو400گرام چرس برآمدکی۔ تھانہ ندوکے پولیس نے منشیات فروش امان اللہ کوگرفتار کرکے قبضہ سے 1کلو520گرام چرس برآمدکی۔ تھانہ سٹی شکرگڑھ پولیس نے 3بدنام زمانہ منشیات فروشوں ذیشان مورس،فرحان مورس اور اہتشان فراز کو گرفتار کرکے قبضہ سے 20بوتل شراب برآمدکرلی۔