شادی شدہ خواتین سمیت 7افراد کو اغوا کرلیا گیا

شادی شدہ خواتین سمیت  7افراد کو اغوا کرلیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں دو نامزد سمیت متعدد نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے۔۔

کارروائی شروع کر دی۔سٹی جلالپور پولیس کو عامر نے درخواست دی کہ ملزم یوسف نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیوی عتیقہ کو اغوا کرکے فرار ہوگیا۔ بدھلہ سنت پولیس کو زاہد نے بتایا کہ ملزم جاوید اس کی بیوی کو گھر سے اغوا کرکے نقدی اور زیورات بھی ساتھ لے گیا۔راجہ رام پولیس کو غلام مصطفی نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزم اس کے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے ۔ مخدوم رشید پولیس کو جاوید نے بتایا کہ نامعلوم افراد اس کی بیوی سمیرا کو گھر سے اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔صدر پولیس کو شبانہ نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی سویراں کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے جبکہ جلیل آباد پولیس کو اسلم نے بتایا کہ نامعلوم افراد اس کی بیوی نجمہ کو زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں