عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ، 25مقامات پر نماز عید
یارو کھوسہ (نامہ نگار ) تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تقریباً 25مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں ہزاروں شہری نماز عید ادا کریں گے ۔
تفصیل کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام عیدگاہوں، مساجد اور اہم اجتماعات پر اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔