خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کرکے دوشیزہ اغوا کرلی

خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کرکے دوشیزہ اغوا کرلی

5 ملزمان لڑکی اٹھاکر فرار، والدہ کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروع

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کرکے 17 سالہ دوشیزہ کو اغواء کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق کچہ صادق آباد روڈ کی رہائشی رانی بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ہادی مسیح شام کے وقت ان کے پاس آیا اور کرائے کا گھر دکھانے کا جھانسہ دے کر انہیں اپنے گھر لے گیا۔ رات زیادہ ہونے پر وہ اپنی 17 سالہ بیٹی نادیہ بی بی کے ہمراہ وہیں رک گئے ۔ صبح پانچ بجے کے قریب پانچ افراد عمیر حسین، وسیم احمد، محمد بلال، ساجد حسین اور رانا جاوید ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ وہاں پہنچے اور خود کو سی سی ڈی ملازم ظاہر کیا۔ دروازہ کھلتے ہی ملزمان نے زبردستی نادیہ بی بی کو اٹھایا اور فرار ہوگئے ۔ مغویہ کی والدہ کے مطابق ملزمان نے ہادی مسیح کی مبینہ ملی بھگت سے اس کی بیٹی کو اغواء کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں