مرکزی سڑک پر گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن، حادثات کا خدشہ

 مرکزی سڑک پر گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن، حادثات کا خدشہ

مرکزی و مصروف سڑک کے ناکارہ ڈھکن، شہریوں کا فوری مرمت کا مطالبہ

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) شادمان کالونی کی مرکزی سڑک پر گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ناکارہ ہوگئے ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شہر کی مصروف ترین سڑک ہونے کے باوجود گٹروں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ اس صورتحال میں نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کیلئے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ کالونی کے مکینوں اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ٹوٹے ہوئے ڈھکنوں کو تبدیل کرکے سڑک کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں