ڈکیتی و اسلحہ کے دو خطرناک ملزم گرفتار
میلسی (نمائندہ دنیا ) تھانہ مترو پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ اور چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ مترو احمد کامران کے مطابق گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری تھیں۔