ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

چوک بہادر پور کا رہائشی خیر محمد شدید زخمی، ہسپتال میں دم توڑ گیا

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق چوک بہادر پور کا رہائشی 51 سالہ خیر محمد اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں انتہائی تیزرفتاری سے جا رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے جانے والی ٹریکٹرٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثہ کے نتیجہ میں خیر محمد شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں