شوہر نے بیوی کو گلا دبا کرقتل کردیا
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گھریلوناچاقی کے افسوسناک واقعہ میں شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کرنے کے بعد گلا دبا کر اپنی 60سالہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیل کے مطابق موضع لعل آرائیں کے رہائشی منیر احمد کا اپنی بیوی نسرین بی بی کے ساتھ گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے مبینہ طور پر پہلے تشدد کیا، بعدازاں گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا۔