تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 35سالہ شخص شدید زخمی
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) تیز رفتار رکشہ ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے باعث رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 05 پی روڈ چک 17 پی کے قریب تیز رفتار رکشہ ڈرائیور نے بے احتیاطی سے گاڑی چلاتے ہوئے رکشہ کو قابو میں نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں فرید آباد کا رہائشی 35 سالہ محمد عارف شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔