فاسفیٹ کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ، کاشتکار شدید پریشان

 فاسفیٹ کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ، کاشتکار شدید پریشان

نائٹروفاس اور ڈی اے پی مہنگی، زرعی لاگت بڑھنے پر حکومت سے نوٹس کا مطالبہ

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) فاسفیٹ کھادوں کے نرخوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور نائٹروفاس کھاد کی فی بوری قیمت میں 300 روپے اضافہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فاسفورس کھادوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی کمپنیوں نے بھی نرخ بڑھا دیے ہیں جس کے تحت ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت میں 400 روپے جبکہ نائٹروفاس کی قیمت میں 300 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ اضافے کے بعد ڈی اے پی کھاد کی قیمت 16 ہزار روپے فی بوری جبکہ نائٹروفاس کی قیمت 10 ہزار 700 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث کاشتکاروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ زرعی لاگت بڑھنے سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کی کاشت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ کاشتکاروں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں