حجاموں کے من مانے ریٹ، شہری مہنگائی سے پریشان

 حجاموں کے من مانے ریٹ، شہری مہنگائی سے پریشان

بال کٹنگ، شیو اور فیشل کے اضافی نرخ، انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

یارو کھوسہ (نامہ نگار ) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی یارو کھوسہ اور گردونواح میں حجاموں اور نائیوں کی دکانوں پر رش میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مختلف دکانوں پر بال کٹنگ، شیو اور داڑھی بنانے کے من مانے ریٹ وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر اسپیشل ہیئر کٹنگ، فیشل اور شیو کے نام پر اضافی پیسے لیے جا رہے ہیں اور ہر دکان نے اپنی الگ ریٹ لسٹ بنا رکھی ہے جبکہ کئی جگہوں پر عام بال کٹنگ کے بھی دوگنے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ مہنگائی، دکانوں کے کرائے اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے باعث نرخ بڑھانا مجبوری بن چکا ہے ۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں