گریڈ20 میں ترقی پانے والے افسروں کی حاضری لازمی قرار
ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈائرسیکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب لاہور نے بی ایس 19 سے 20 میں پروموشن پانے۔۔۔
والے تمام مرد و خواتین افسران کے لیے پیکٹا آفس لاہور میں حاضری لازمی قرار دے دی ہے ۔جاری احکامات کے مطابق مذکورہ افسران کو 3 جون 2026 بروز بدھ صبح 10 بجے پنجاب ایجوکیشن، کرکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) وحدت روڈ لاہور میں اپنی تعیناتی یا ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ترجیحات جمع کروانا ہوں گی تاکہ ان کی بی ایس 20 میں تعیناتی کو حتمی شکل دی جا سکے۔