بی زیڈ یو کے ڈین سائنسز کا فرار قربانی کا بیل پانچ روز بعد برآمد
ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان کے چیئرمین داخلہ کمیٹی اور ڈین آف سائنسز ڈاکٹر جاوید کا قربانی۔۔۔
کا بیل پانچ روز بعد برآمد ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر جاوید نے عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بھاری بھرکم بیل قربانی کے لیے خریدا تھا جو عید سے دو روز قبل رسی تڑوا کر فرار ہوگیا۔یونیورسٹی سکیورٹی نے بیل کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور بیل کیمپس کی جانب چلا گیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی ٹیم کو تلاش کے لیے متحرک کیا جس نے مسلسل پانچ روز تک مختلف مقامات پر تلاش جاری رکھی۔آخرکار عید کے تیسرے روز بیل یونیورسٹی کیمپس میں موجود مکئی کی فصل میں چھپا ہوا پایا گیا۔