ڈپٹی چیف وائلڈ لائف کا چڑیا گھر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر محمد حسین خان گشکوری نے وہاڑی چڑیا گھر کا اچانک (سرپرائز) دورہ کیا۔۔۔۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور جانوروں کو دی جانے والی خوراک کے معیار کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ موسم کی شدت کے پیش نظر انہوں نے جانوروں کے لیے پانی کے انتظامات اور چڑیا گھر آنے والے وزٹرز کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی کی سہولیات کو خصوصی طور پر چیک کیا اور ان پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے گیٹ انٹری ٹکٹ سسٹم اور کنٹین پر اشیائے خورونوش کے معیار و قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور تمام انتظامات کو مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مہر کلیم نے انہیں عید کے موقع پر کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران فیملیز اور وزٹرز نے انتظامیہ کی کارکردگی اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا