ایکسائز کانسٹیبل کی 36 خالی آسامیوں کیلئے شیڈول جاری
ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں فزیکل ٹیسٹ 3 جون سے شروع کامیاب امیدوار قد و چھاتی کی پیمائش کیلئے 5 ، 6 جون کو طلب کیے جائینگے
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کانسٹیبل (سکیل 5) کی 36 خالی آسامیوں کیلئے اہل مرد و خواتین امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ 3 جون سے 6 جون تک منعقد ہوں گے ۔ محکمہ پولیس کے زیر اہتمام یہ ٹیسٹ ملتان ڈی ایچ اے کے کشمیر پارک میں لیے جائیں گے ۔شیڈول کے مطابق 3 اور 4 جون کو امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ ہوگا جبکہ دوڑ میں کامیاب امیدوار قد اور چھاتی کی پیمائش کیلئے 5 اور 6 جون کو طلب کیے جائیں گے ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے تمام اہل امیدواروں کو ان کے فراہم کردہ موبائل نمبرز پر انفرادی طور پر ٹیسٹ شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ شرکت یقینی بنائی جا سکے ۔