خانیوال، پولیس افسران کی تربیت کے لیے لیکچر کا انعقاد

 خانیوال، پولیس افسران کی  تربیت کے لیے لیکچر کا انعقاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، ناامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر انور علی نے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 انہوں نے کہا کہ معیاری اور مضبوط تفتیش کسی بھی مقدمے کی کامیاب پیروی کی بنیاد ہوتی ہے ، لہٰذا افسران کو تمام شواہد، قانونی تقاضوں اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں