32 چکوک کی واحد لائبریری خستہ حالی کا شکار
جہانیاں (نمائندہ دنیا) 8 یونین کونسلز اور 32 چکوک کی اکلوتی لائبریری عدم دیکھ بھال کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں نے وہاں مویشی باندھ دیے ہیں عمارت کی دیواریں اور اینٹیں بھی متاثر ہو چکی ہیں
یہ لائبریری 1992 میں اس وقت کے ضلعی چیئرمین نے افتتاح کی تھی لیکن عرصہ دراز سے عدم توجہی کا شکار ہے اہل علاقہ کے مطابق 32 چکوک کے طلبہ و طالبات اس لائبریری سے مستفید ہوتے تھے علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد علمی مرکز تھا جس کی بحالی انتہائی ضروری ہے معاملے پر اہل علاقہ کی درخواست پر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی گئی جس پر متعلقہ افسر کی جانب سے مختلف مؤقف سامنے آیا۔ اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لائبریری کی فوری مرمت و بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں اور شفاف تحقیقات کی جائیں