میاں چنوں:رکشہ ڈرائیور قتل کیس کا ملزم گرفتار

میاں چنوں:رکشہ ڈرائیور  قتل کیس کا ملزم گرفتار

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) رکشہ ڈرائیور قتل کیس کا ملزم گرفتار ہو گیا تفصیلات کے مطابق میاں چنوں عامر ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور عادل کے قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور عادل کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈی پی او خانیوال کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد جٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں