کوٹ ادو، چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

 کوٹ ادو، چوری و ڈکیتی  کی متعدد وارداتیں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فون، بیٹریاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات کے علاقے موضع پنوار جنوبی میں اختر حسین کے شوروم کے باہر کھڑی نئی موٹرسائیکل ملزمان چوری کر کے لے گئے ۔ دوسری واردات موضع قصبہ گجرات میں پیش آئی جہاں نذیر احمد کی گاڑی سے 2 بیٹریاں چوری کر لی گئیں۔ تیسری واردات تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں ہوئی جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان شہری عمر فاروق خان سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ چوتھے واقعے میں موضع پنوار شمالی کے رہائشی شہزاد اکرم سے انفنکس موبائل فون چھین لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں