پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوکر مزاحمت کرنے پرملزم کیخلاف مقدمہ
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوکر مزاحمت کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
مخدوم رشید پولیس کو اظہر علی سب انسپکٹر نے استغاثہ دیتے ہوئے کہا کہ دوران ناکہ بندی ملزم شعیب کو روکا جس نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کو بلواکر پولیس پر حملہ آور ہوا اور مزاحمت کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔