ٹمبر مارکیٹ تاجروں کی سلمان نعیم گروپ میں شمولیت کا اعلان

ٹمبر مارکیٹ تاجروں کی سلمان  نعیم گروپ میں شمولیت کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے سینئر نائب صدر قمر زمان خان وزیر کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

 ملاقات میں ٹمبر مارکیٹ اور ملحقہ تجارتی علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قمر زمان خان وزیر اور ان کے ساتھیوں نے سلمان نعیم گروپ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔وفد میں مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر، جنرل سیکرٹری چودھری سرور، رمضان جانو، انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس کے صدر ملک نیاز محمد بھٹہ اور انجمن تاجران الجیلان روڈ کے صدر عاصم اقبال ایوبی سمیت دیگر تاجر رہنما شامل تھے ۔ملاقات کے دوران تاجروں نے سیوریج نظام کی خرابی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا، واپڈا، ایم ڈی اے اور گرین بیلٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی کمی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔اس موقع پر مہر محمد شاکر نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا فوری حل ضروری ہے ۔ قمر زمان خان وزیر نے کہا کہ تاجروں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ٹمبر مارکیٹ سمیت شہر کے تمام تجارتی مراکز کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے قمر زمان خان وزیر اور ان کے ساتھیوں کی گروپ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی خدمت اور ترقیاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں