منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات

منشیات فروشی کے الزام میں  متعدد افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

 سیتل ماڑی پولیس نے ندیم سے 20 لٹر، عظیم سے 10 لٹر اور منظور سے 20 لٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ عبدالستار کے قبضے سے 1120 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ لوہاری گیٹ پولیس نے اظہیر سے 5 لٹر شراب اور حرم گیٹ پولیس نے شہباز سے 1060 گرام آئس برآمد کی۔ سٹی جلالپور پولیس نے نسیم سے 6 لٹر شراب، کینٹ پولیس نے سجاد سے 510 گرام چرس اور جلیل آباد پولیس نے سلیمان سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اسی طرح قطب پور پولیس نے دانیال سے 20 لٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے عمیر عتیق سے 1120 گرام آئس اور ممتاز آباد پولیس نے عابد سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں