وہاڑی پولیس کی کارروائی 3 منشیات فروش گرفتار
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران تھانہ سٹی وہاڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد علی عرف نورا کے قبضے سے 1400 گرام چرس، اصغر علی سے 520 گرام چرس جبکہ قربان علی سے 25 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔