نہر سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت
بورے والا (نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر) گگو منڈی کے علاقہ 217 ای بی نہر سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 217 ای بی نہر سے برآمد ہونے والی خاتون کی شناخت ریحانہ سکنہ عارف والا کے نام سے ہوئی ہے جو طلاق کے بعد اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر طلاق سے دلبرداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بورے والا، مسجد میں نمازیوں کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ درجمسجد کی حرمت پامال کرنے کے الزام میں عمیر شیخ کے خلاف کارروائی شروعبورے والا ، وہاڑی (نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) تھانہ گگو کے علاقے میں واقع مسجد میں نمازیوں کا تمسخر اڑاتے ہوئے ویڈیو بنانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 249 ای بی میں جامع مسجد گلزار مدینہ کے اندر نمازیوں کی ویڈیو بنا کر مبینہ طور پر تمسخر اڑانے کے واقعے پر سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر سید عامر کاظمی نے مسجد کی حرمت پامال کرنے کے الزام میں عمیر شیخ سکنہ 249 ای بی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔