ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم
ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، زیورات اور نقدی چوری و لوٹ لی گئی
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ نیو ملتان کے علاقے میں جنید سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ارشاد سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے ۔ بستی ملوک کے علاقے میں یعقوب کا موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لیا گیا جبکہ صدر جلالپور کے علاقے میں ریاض کے بھانجوں سے مسلح ملزمان موبائل فونز لے گئے ۔
مظفر آباد کے علاقے میں شکیل سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا، قطب پور میں علی سے موبائل فون جبکہ ممتاز آباد میں محمد علی سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں کے دوران نیو ملتان میں سلیم کے گھر سے سامان، وجاہت کا موبائل فون، شاہ رکن عالم میں اعظم کی موٹرسائیکل، باسط اور وسیم کے موبائل فونز اور فیصل کی 60 ہزار روپے نقدی چوری ہوگئی۔اسی طرح سیتل ماڑی میں خرم کا سامان، دہلی گیٹ میں عبداللہ اور سٹی شجاع آباد میں اظہر حسین کی موٹرسائیکلیں، گلگشت میں ضیا کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، صدر کے علاقے میں دلاور اور کینٹ میں سکندر کے موبائل فون، جلیل آباد میں محسن رضا کی موٹرسائیکل، مظفر آباد میں علی نواز کی نقدی و طلائی زیورات اور بہادر حسین کا انورٹر چوری کر لیا گیا۔ شاہ شمس کے علاقے میں شبیر کے گھر سے سونا اور نقدی بھی چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔